Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں حکومت کو کام کرنے سے روکا تو مشکلات ہوں گی، لاہور ہائی کورٹ

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
شائع 17 اگست 2023 12:17pm

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گر نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکا گیا تو مشکلات ہوں گی، عدالت نے نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے ہفتے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر نگراں حکومت کو کام کرنے سے روکا تو مشکلات ہوں گی، کسی نے تو معاملات چلانے کے لیے حکومت کرنا ہے، عدالت ایسے معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لیتی ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے، اور ستمبر کے پہلے ہفتےمیں جواب طلب کرلیا۔ جب کہ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔

Lahore High Court

CARETAKER PUNJAB GOVERNMENT