Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولیں تو ڈرلگتا ہے‘

جڑانوالہ میں پُرتشدد واقعات پرشوبز شخصیات برہم
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 02:45pm
تصویر: آج ڈیجیٹل
تصویر: آج ڈیجیٹل

صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہرفیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات پر کئی گرجا گھروں کو نقصان پہنچانے کی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔

گزشتہ روز 16 اگست کو کشیدگی پیدا ہونے پر ایک سے زائد گرجا گھروں اور کئی گھروں کو جلا دیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کے مطابق ہنگامہ میں آرائی 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں گرجا گھروں سے اٹھتا دھواں اور لوگوں کو فرنیچر کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومتی عمارت اورمسیحی برادری کے ایک قبرستان میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

مزید پڑھیں:

جڑانوالہ میں گرجا گھر اور مکانات نذرآتش ہونے کے بعد 100 افراد گرفتار

امریکا کا پاکستان سے جڑانوالہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

وہ لمحہ جب عمران خان کی پلکیں جل گئی تھیں

کئی پاکستانی شوبز سیلیبریٹیز نے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ اور جلانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شرم آنی چاہیے۔

سینئراداکارہ نادیہ جمیل نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تک کسی نے پاکستان کی مسیحی برادری کیخلاف اس ظلم اورافسوسناک عمل پر آواز نہیں اٹھائی ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے لکھا، ’پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے‘۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اداکارہ اذکا ڈینیل نے ایکس (ٹوئٹر) پراعلان کیا کہ، ’یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے اور میں مسیحی برادری کے خلاف اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں‘۔

پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف 2 مقدمات درج کیے گئے جن میں 37 افراد نامزد کیے گئے ہیں جبکہ 600 سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ان مقدمات میں دہشتگردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات شامل ہیں۔

lifestyle

showbiz celebrities

Jaranwala

condemn