Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک افغانستان ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے

بابراعظم ہیمبنٹوٹا میں ٹیم کوجوائن کریں گے
شائع 17 اگست 2023 11:54am
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

پاک افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے نو کھلاڑی سری لنکا جانے کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

لاہورسے سری لنکا جانے والوں میں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، طیب طاہر، وسیم جونئیر، فہیم اشرف شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں حارث رؤف اور سعود شکیل بھی شامل ہیں، جبکہ شاداب خان کراچی اور اسامہ میر انگلینڈ سے سری لنکا پہنچیں گے۔

بابراعظم سمیت لنکا لیگ کھیلنے والے کھلاڑی ہیمبنٹوٹا میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز 22 ، 24 اور 26 اگست کو شیڈول ہیں۔