Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ماہرہ خان اور سلیم کریم رواں سال شادی کررہے ہیں

ماہرہ خان نے ڈرامہ "ہمسفر" سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
شائع 17 اگست 2023 11:49am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر سر گرم ہونے لگیں۔

ڈرامہ ”ہمسفر“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان کی شادی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ماہرہ خان اور ان کے قریبی دوست سلیم کریم بہت جلد رشتہءازدواج میں بندھنے والے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ ہی شرکت کریں گے اور اسے مکمل راز رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

میں سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا

ماہرہ خان نے اپنے نئے ڈرامے کی تفصیل بتادی

تاہم اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے ابھی تک شادی کے حوالے سے کسی بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009 میں ان کے گھر ان کے بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کردیا تھا۔

اس پوسٹ کے بعد سے ہی اداکارہ اور ان کے قریبی دوست سلیم کریم کی شادی کی خبریں وائرل ہورہی تھیں۔

mahira khan

Wedding

lifestyle

salim karim