Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر کی لکڑی چاٹ کھانے والی دیمک سے نجات کے آسان نسخے

جھنڈ کی شکل میں رہنے والے اس کیڑے کی غذا لکڑی ہے۔
شائع 17 اگست 2023 02:59pm
تصویر: انعام مارفی
تصویر: انعام مارفی

دیمک ایک کیڑا ہے جو گھرمیں یا دیگرجگہوں پرکسی بھی لکڑی کو لگ جائے تو اسے ختم کرکے ہی چھوڑتا ہے۔

جھنڈ کی شکل میں رہنے والے دیمک کی غذا ہی لکڑی ہے۔

۔ گھر میں اس کی موجودگی کی بہت سی علامات ہیں۔ اگر ان علامات کو زیر غور رکھا جائے تو بروقت اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھر میں کب دیمک لگنا شروع ہوئی ہے ۔

ان علامات میں لکڑی کا پھولنا، لکڑی کے سامان کے ارد گرد مٹی کی تہہ کا ہونا اور جب ٹھوس لکڑی بجانے سے کھوکھلی آواز نکلے تو اس کا مطلب ہے کہ لکڑی کو دیمک نے اندر سے کھایا ہوا ہے۔

دیمک کا کوئی موسم نہیں ہوتا اور یہ سال کے کسی بھی حصے میں حملہ آور ہوسکتی ہے۔ دیمک کے آثار گھر میں نظر آئیں تو فوری طور پر دواؤں اور فیومیگیشن کا استعمال کرنا چاہیے۔

لیکن اگر آپ ان دواؤں سے الرجک ہیں تو ان کے علاوہ دوسرے طریقوں سے بھی دیمک سے نجات پاسکتے ہیں۔

دیمک کے مستقل خاتمہ کے لیے ان سادہ اور آسان گھریلوں ٹوٹکوں پر عمل کریں:

نمک:

دیمک کو ختم کرنے میں نمک بھی بہت کار آمد ہے یہ دیمک کو بڑھنے سے روکتا ہے ۔ اور دوسری چیزوں کو دیمک لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

نمک کو برابر کی مقدار میں نیم گرم پانی کے ساتھ ایک باؤل میں مکس کرلیں۔ یہاں تک کہ نمک پانی میں حل ہوجائے ۔

یہ سلوشن سرنج میں بھر کر دیمک لگی چوکھٹوں میں ڈالیں اور کچھ دن تک روزانہ ایسا کریں۔

دیمک لگی چیزکو دھوپ میں رکھیں:

سورج کی روشنی دیمک کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے اگر کسی فرنیچر میں دیمک لگ گئی ہے تواسے دھوپ میں رکھ دیں۔ الٹرا وائلیٹ ریز دیمک کو فرنیچرسے نکلنے پر مجبور کردیں گی۔

دیمک لگا ہوا فرنیچر ایسی جگہ رکھیں جہاں براہ راست تیز دھوپ پڑتی ہو اور کوشش کریں کہ فرنیچر 3 سے5 دن کے لیے دھوپ میں رکھا رہے۔

نیم کا تیل :

نیم کے تیل کا اثر دیر سے ظاہر ہوتا ہے لیکن یہ دیمک کو بڑھنے نہیں دیتا ۔ نیم کا تیل دیمک کا خاتمہ کردیتا ہے اگر یہ براہ راست دیمک پر لگایا جائے۔

اس کے لیے روئی پر نیم کا تیل لگا کر متاثرہ فرنیچر یا دروازے کھڑکیوں پر لگائیں ۔ دیمک اس تیل کو چاٹ کر ختم ہوجاتی ہے۔

مزید پرھیں

چوہوں کی موجودگی سے پریشان افراد انہیں منٹوں میں بھگانے کے آسان طریقے جانیں

گھر سے چھپکلی بھگانے کے لیے یہ آزمودہ طریقے آزمائیں

سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقایت دریافت

سفید سرکہ :

چھوٹی جگہ پر پیدا ہونے والی دیمک کو سفید سرکے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔

آدھا کپ سرکہ اور2 لیموؤں کا رس ملالیں, یہ سلوشن اسپرے بوتل میں ڈالکر دیمک لگی جگہ پر کریں. کچھ دن تک دن میں دو بار ایسا کریں۔

Women

Hacks

lifehacks

termites