Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج زرین خان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

اداکارہ کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال داخل کروا دیا گیا۔
تصویر: باکس آفیس انکم
تصویر: باکس آفیس انکم

مشہوربالی وڈ فلم ویر، ہاؤس فل 2، ہیٹ اسٹوری 3 جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ڈینگی کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بھارت کے شہر ممبئی میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں تشویش کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔

بھارتی اداکارہ زرین خان کو بھی ڈینگی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اداکارہ تیز بخار میں مبتلا ہیں، انہیں جسم میں شدید درد کا سامنا ہےتاہم وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی صحت کے خوالے سے سوشل میڈیا پراپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کردی

معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا انتقال کرگئے

بھارتی اداکار کو دیپیکا کے برابر پہنچنے کیلئے“ ہیلز “پہننی پڑ گئیں

زرین خان ویر، وجہ تم ہو، ہاؤس فل 2 جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Bollywood

entertainment

شخصیات

zareen khan