Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

حملہ آورموٹرسائیکل پر تھے، ماسک لگایا ہوا تھا، عینی شاہدین
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 12:49pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

کراچی میں سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکارعلاقے میں گشت کررہے تھے کہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آورموٹرسائیکل پرتھے اور ماسک لگایا ہوا تھا.

دوسری جانب سچل اسکیم 33 کے قریب پولیس موبائل پر گرینڈ حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 سواروں نے پولیس موبائل پر گرنیڈ پھینکا، جس سے موبائل کا اگلا حصہ متاثر ہوا اور 3 اہلکارزخمی ہو گئے، ملزمان نے موبائل پر فائرنگ بھی کی اور فرار ہوگئے۔

Sindh Police

Lahore Crime