Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کا پاکستان سے جڑانوالہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

تشدد یا دھمکی کبھی بھی اظہار رائے کا قابل قبول طریقہ نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
شائع 17 اگست 2023 08:44am

امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جڑانوالہ میں پُرتشدد واقعات کی مکمل تحقیقات کرے جہاں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے بعد ہجوم نے گرجا گھرنذرآتش کیے اور مسیحی برادری کے گھروں پرحملے کیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں قرآن کی بےحرمتی پر گرجا گھر اور مسیحیوں کے گھر نذرِ آتش کیے جانے پر تشویش ہے۔

مزید پڑھیں: جڑانوالہ چرچ واقعہ، نگراں وزیراعظم کی ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے سزا دینے کی ہدایت

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا، ’ہم سب کیلئے پرامن آزادئ اظہاراورعقائد و مذہب کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں اورجسا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ہمیں مذہب کی بنیاد پر تشدد سے متعلق ہمیشہ تشویش رہی ہے‘۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ، ’ہم پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان الزامات کی مکمل تحقیقات کریں اور اس میں ملوث تمام افراد کے لیے لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں‘۔

United States

vedant patel

Jaranwala

JARANWALA RIOTS