Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ لمحہ جب عمران خان کی پلکیں جل گئی تھیں

عمران خان نے واقعہ کی اندرونی کہانی بتادی
شائع 17 اگست 2023 01:37am

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔

اداکار عمران خان نے آج انسٹاگرام پر اپنی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’لک‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی پلکیں جل گئی تھیں۔

عمران خان نے ’لک‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ چھتری پکڑے ہوئے ہیں اور ان کے اردگرد آگ لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اصلی آگ تھی، چھتری نے سورج کی روشنی سے تو بچنے میں مدد کی لیکن آگ کے شعلوں سے نا بچا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منظر کی شوٹنگ کے دوران میری پلکیں جل گئی تھیں جب میرے بالکل قریب ایک دھماکا ہوا۔

عمران نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ اڑتے ہوئے چھوٹے طیارے سے لٹکے ہوئے ہیں۔

کیپشن میں بتایا کہ یہ کوئی کرتب باز نہیں میں ہی ہوں، مجھے اڑتے ہوئے طیارے سے باندھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی بیلی، لک، میرے برادر کی دلہن، جانے تو یا جانے نہ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عمران خان 2015 کے بعد سے کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ شبانہ اعظمی کی پوسٹ پر ایک مداح کے تبصرے کے جواب میں عمران خان نے عندیہ دیا کہ وہ دوبارہ فلموں میں واپسی کریں گے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے مذکورہ مداح کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ یہ فیصلہ انٹرنیٹ پر چھوڑ دیتے ہیں، اگر اس کمنٹ کو 10 لاکھ لائیکس مل جائیں گے تو وہ فلموں میں واپسی کریں گے۔“

imran khan

FIlm Luck