Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں نے کہانی سنی تو دل کی دھڑکن نے ہاں کردی

ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ ٹیز دیکھنم
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 01:45am

پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان جلد آنے والی مختصر سیریز ’رضیہ‘میں جلوہ گر ہوں گی۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر رضیہ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ بُرے سماجی رویوں کے حوالے سے کچھ سنجیدہ سوالات اُٹھاتی نظر آرہی ہیں۔ٹیزر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’مسئلہ گوشت نہیں مسئلہ بھوک ہے‘۔

اس کیپشن سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رضیہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی زیادتی اور ان کے حقوق کے بارے معاشرے کی اصلاح کی جائے گی۔

ماہرہ نے ٹیزر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’میں نے کہانی سنی تو دل کی دھڑکن نے ہاں کردی۔ اس کہانی کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں، بہت جلد آپ کو رضیہ کی دنیا میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ہماری تمام نیک نیتی اور محنت رنگ لائے آمین‘۔

رضیہ میں ماہرہ بہت مضبوط کردار میں نظر آئیں گی تاہم اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے ماہرہ کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان سیریز میں مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ محب مرزا، محسن علی اور مومل شیخ بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔ مختصر سیریز رضیہ 18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

mahira khan