Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جڑانوالہ واقعہ، یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے

گرجا گھروں کو نذرِ آتش کرنے پر اداکارہ ازکا ڈینیئل کا ردعمل
شائع 16 اگست 2023 11:16pm

اداکارہ اذکا ڈینیئل نے جڑانوالہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے ۔

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے مسیحی آبادی پر دھاوا بول کر متعدد گرجا گھروں کو نذرِ آتش کر دیا ہے جبکہ کرسچین کالونی کے علاوہ سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے! میں مسیحی برادری کے خلاف اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مقدس مقامات کا احترام کیوں نہیں کیا جا سکتا چاہے وہ چرچ ہو یا مسجد؟ میں ان مظالم اور غیر منصفانہ تشدد کے خلاف کھڑی ہوں! میں سب کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہوں۔

مزید پڑھیے :

جڑانوالہ میں توہین قرآن کے الزامات پر کشیدگی، چرچ اور مکانات نذرآتش

دوسری جانب آج انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ اکر بکر کی کاسٹ میں شامل نمرہ عطا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے مبینہ واقعے پر پولیس نے توہینِ مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری پرجڑانوالہ کے سنیما چوک میں توہین آمیز کلمات کہنے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا الزام ہے۔

Jaranwala