Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذان سمیع خان کا والد سے محبت کا خوبصورت انداز

عدنان سمیع خان نے 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی
شائع 16 اگست 2023 09:28pm

پاکستانی اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے والد و گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ لندن سے ایک تصویر شئیر کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

گزشتہ روز پاکستانی معروف گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے والد، بھارتی گلوکار عدنان سمیع کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اذان سمیع نے والد اور فیملی کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

لندن سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکار و گلوکار اذان سمیع نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو بابا، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘

یاد رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور پاکستانی خوبرو، معروف سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔

Azaan Sami khan

Adnan sami khan