Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مری میں ایکسپریس وے کے ساتھ تعمیرات انتظامیہ نے گرا دیں، متاثرین پر لاٹھی چارج

دو روز سے جاری آپریشن کے خلاف لوگوں کی احتجاج کی کوشش
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 08:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر متعدد عمارتوں کو مسمار جبکہ بعض عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں

سیاحوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیوں کا مری میں داخلہ بند

وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے مری پہنچ گئے

اس موقع پر متاثرین کے احتجاج پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا، جس سے 5 کے قریب افراد شدید زخمی ہوگٸے۔

ادھر گزشتہ روز جھیکا گلی کے مقام پر آپریشن کے خلاف احتجاج پر مری پولیس نے مظاہرین کے خلاف ایف آٸی آردرج کروادی، جس میں 12 افراد کو نامزد جبکہ 50 کے قریب نامعلوم افراد کے نام درج کیے گئے ہیں۔

ایف آٸی آر میں کار سرکار میں مداخلت اور سڑک بند کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Murree

illegal constructions

enchorment

heavy machinery in operations