Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کون ہیں؟

آئی ایم ایف پروگرام کے باعث نگراں وزیر خزانہ کی تقرری کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا تھا
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 06:58pm
ڈاکٹر شمشاد اختر (تصویر: وکی پیڈیا)
ڈاکٹر شمشاد اختر (تصویر: وکی پیڈیا)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگراں وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نگراں وزیر اعظم انوار الحق کی کابینہ کے اہم ارکان کے چناؤ کا عمل جاری ہے۔

ان کی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں شامل ہے۔ جس میں 3 ارب ڈالر کے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت ملک کو گزشتہ ماہ تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی ہے۔

ایسے وقت میں، نگراں سیٹ اپ پر آئی ایم ایف سے وعدہ کی گئی اصلاحات کا اضافی بوجھ ہے۔

اس پس منظر میں نگراں وزیر خزانہ کی تقرری کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا تھا جس میں اس عہدے کے لیے کئی نام سامنے آئے تھے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کون ہیں؟

ڈاکٹر شمشاد اختر کو رواں ہفتے یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

انہوں نے 2 جنوری 2006 سے تین سال تک اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ملک کے مرکزی بینک کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔

اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر اپنی تقرری سے قبل، ڈاکٹر شمشاد اختر نے جنوری 2004 سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب مشرقی ایشیا کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھیں۔ شمشاد اختر مشرقی اور وسطی ایشیا میں شعبہ کی ڈائریکٹر، گورننس، فنانس اور ٹریڈ ڈویژن کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔

مزید پڑھیں

سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کیلئے سابق وزراء سمیت 10 نام فائنل

منصب سنبھالتے ہی نگراں وزیراعظم کا بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر فوکس

حیدرآباد میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی۔ انہوں نے 1974 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے معاشیات میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے 1977 میں یونیورسٹی آف سسیکس سے ڈیولپمنٹ اکنامکس اور1980 میں یو کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے معاشیات میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی۔

شمشاد اختر پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ فلبرائٹ اسکالر ہیں اور 1987 میں ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات میں وزٹنگ فیلو رہی ہیں۔

وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔

SBP

Shamshad Akhtar

Caretaker Finance Minister