Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ علیزے شاہ کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی

علیزے شاہ "عہد وفا" سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 06:29pm
تصویر: علیزے شاہ/ انسٹاگرام
تصویر: علیزے شاہ/ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل منسا ملک نے معروف اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کیس میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

اداکارہ منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن سینٹر پولیس اسٹیشن 7 جی میں شکایت درج کروائی ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے ان پرایک سگریٹ پھینکتے ہوئے تشدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

درخواست میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ علیزے شاہ نے کمرے میں داخل ہونے کے بعد نشے کی حالت میں انہیں جوتیوں سے بھی مارا ہے۔

مزید پڑھیں:

ندا یاسر کو شو میں آنے کیلئے کس اداکارہ نے بہت پریشان کیا؟

بابراعظم کی شادی کب ہوگی، والد نے مداحوں کو بتادیا

کنزہ ہاشمی اور بھارتی گلوکار کرن واہی گانے کی ویڈیو میں ایک ساتھ

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ”ایور ریڈی پروڈکشن“ کے ارکان نے اداکارہ کے خلاف پہلے بھی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

اداکارہ منسا ملک نے استدعا بھی کی ہےعلیزے شاہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اداکارہ منسا ملک نے سیٹ پرشوٹنگ کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ”عہد وفا“ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے فن کا لوہا منواچکی ہیں۔

FIR

Alizeh Shah

lifestyle

minsa malik