Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ چرچ واقعہ، نگراں وزیراعظم کی ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے سزا دینے کی ہدایت

جڑانوالہ میں مذہبی کشیدگی پر قابو پانے اور قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بلاول
شائع 16 اگست 2023 05:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے بعد چرچ نذر آتش کیے جانے اور امن و امان کی خراب صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں لکھا، ’جڑانوالہ، فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے‘۔

مزید پڑھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والی بظاہر سفید فام عورت کون

قرآن مسلمانوں کیلئے مقدس ہے، باقی سب کیلئے بھی مقدس ہونا چاہئے: روسی صدر

فیکٹ چیک: رُوس میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر سزائے موت کے نفاذ کا قانون متعارف

نگراں وزیراعظم نے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے سزا دینے کی ہدایت کی اور مزید لکھا کہ ’قانون کی خلاف ورزی کرکے اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اپنی اقلیتوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے قیام امن کی ناقص صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جڑانوالہ میں مذہبی کشیدگی پر قابو پانے اور قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مذہبی ہم آہنگی کے تحفظ کی علمبردار ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‎پاکستان مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا تھا، ایسے محسنوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ‎ مسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے خون دیا ہے، ہم یہ قربانیاں اور وطن کی خدمت ہرگز نہیں بھول سکتے۔

سابق وزیراعظم نے بھی مطالبہ کیا کہ قانون شکنوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Caretaker prime minister

Desecration of Holy Quran

anwar ul haq kakar

Jaranwala

Church burnt down