Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکسلا میں پہاڑوں پر کرشنگ کے دوران دھماکا، ایک مزدور جاں بحق

دھماکے سے پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 04:28pm

کھوئی میرا میں پہاڑوں پر کرشنگ کے دوران دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

ٹیکسلا کے نواحی علاقے کھوئی میرا میں پہاڑوں پر کرشنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا۔

پہاڑ سرکنے سے مشینری اور مزدور ملبے کی زد میں آگئے، اور ایک مزدور جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ڈرلنگ کے کام کے دوران ہوا، جس میں چترال کا رہائشی مزدورمحمد رحمان جاں بحق ہوا ہے۔ کرشنگ پلانٹ انتظامیہ نے مزدور کی لاش موقعہ سے ہٹا دی ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے سے کئی گھنٹے تک تھانہ خان پور پولیس اور رسیکیو حکام واقعے سے لاعلم رہے۔ اور بعد ازاں خان پور پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرلی۔

crushing