Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ندا یاسر کو شو میں آنے کیلئے کس اداکارہ نے بہت پریشان کیا؟

ندا یاسر پاکستان کی کامیاب اور مقبول ترین مارننگ شو ہوسٹ ہیں۔
شائع 16 اگست 2023 04:58pm
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

پاکستان کی مشہور میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں اپنے مارننگ شومیں درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک انوکھا واقعہ سنایا۔

حال ہی میں ندا یاسر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے مارننگ شو کے سفر کی کامیابی اور ناکامیوں کا تذکرہ کیا ہے۔

اسی دوران ”گڈ مارننگ پاکستان“ کی میزبان ندا یاسر نے اداکارہ سوہائے علی آبرو کے بارے میں حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

انٹرویو میں جب ندا یاسر سے سوال کیا گیا کہ کس مہمان اداکار نے شو میں آنے میں بہت تنگ کیا، تو انہوں نے پاکستانی اداکارہ سوہائے علی آبرو کا نام لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کنزہ ہاشمی اور بھارتی گلوکار کرن واہی گانے کی ویڈیو میں ایک ساتھ

بابراعظم کی شادی کب ہوگی، والد نے مداحوں کو بتادیا

افغان خواتین کا خفیہ کاروبار، گولیوں کے خول پگھلا کر زیور بنانے لگیں

انہوں نے مزید کہا کہ سوہائے علی آبرو نے کم از کم پانچ مواقع پر ان کے شو میں آنے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن شو میں شرکت نہیں کی۔

مارننگ شو کی میزبان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف شو کے شیڈول کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ناظرین کو بھی متاثر کرتے ہیں جوان کے شو کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے وہ ہمیشہ ایک ”پلان بی“ تیار رکھتی ہیں۔

سوہائے علی آبرو کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی خوبصورت ڈانسر اور ماڈل نے سال بھر میں متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے 2021 میں لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کے بیٹے شہزر محمد سے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

گزشتہ سال ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔

Nida Yasir

entertainment

showbiz

شخصیات