Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

شادی کے دن ہنسی مذاق سے نالاں دلہن نے اگلے دن طلاق مانگ لی

پہلے ہی منع کیا تھا کہ شادی کی رسموں کے دوران کوئی مذاق نہ کیا جائے، دلہن
شائع 16 اگست 2023 03:46pm
تصویر: گلف نیوز
تصویر: گلف نیوز

** شادی کی تقریب کے دوران کیک کاٹنے کی روایت مغربی معاشرے میں عام ہے مگر اس دوران کیا جانے والا مذاق ایک دولہا کو بھاری پڑ گیا، دلہن ایسا ناراض ہوئی کہ شادی کے اگلے دن ہی طلاق مانگ لی۔**

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑکی نے بتایا ہے کہ اس نے شادی کے موقع پر شرط رکھی تھی کہ دولہا اس کا منہ کیک سے خراب نہیں کرے گاا، مگر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔

کیک کاٹنے کے بعد دولہا نے دلہن کو گردن سے پکڑا اوراس کے منہ پر کیک مل دیا۔

دولہے کی اس حرکت سے دلہن کا میک اپ اور کپڑے بھی خراب ہوئے۔ اس حرکت کو سبھی نے مذاق کے طور پر لیا مگر ڈراپ سین تب ہوا جب اگلے ہی روز دلہن نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ، ’میں کبھی شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن میرے اس بوائے فرینڈ نے مجھے درجنوں بارشادی کی پیشکش کی جس پرمیں نے حامی بھر لی‘۔

مزید پڑھیں

شادی نہ ہونے کے خوف سے امریکی شہری نے قد بڑھانے پرلاکھوں ڈالرزخرچ کردیے

’تلاش برائے شوہر‘ ، امریکی خاتون نے ہزاروں ڈالرز کی انعامی رقم رکھ دی

امریکی جوڑے کی ماؤنٹ ایوریسٹ پرانوکھی شادی

دلہن کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اچھی طرح علم تھا کہ اس طرح کے مذاق مجھے بالکل پسند نہیں، اور پھر میں نے اسے سختی سے منع بھی کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ باز نہ آیا، چنانچہ شادی کے اگلے دن ہی میں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

Women

Divorce

Love Marriage

prank