Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم کی شادی کب ہوگی، والد نے مداحوں کو بتادیا

سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ کے بعد کرکٹر کی شادی کی خبریں گرم تھیں۔
شائع 16 اگست 2023 01:36pm
تصویر: ڈیلی ٹائمز/ویب سائٹ
تصویر: ڈیلی ٹائمز/ویب سائٹ

سوشل میڈیا پرقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی افواہوں کے بعد ان کے والد اعظم صدیقی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

بابر اعظم کے ایک انتہائی قریبی دوست نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ کپتان کے گھر والے رواں سال ورلڈ کپ کے بعد ان کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم پی سی بی کے نمائندے کے مطابق بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی اپنے بیٹے کی نومبر میں ہونے والی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں بابر اعظم کی شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

بابر اعظم کے والد نے نے مزید کہا کہ مداحوں کو ان کی شادی کے لیے مزید ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:

بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد سر پر سہرا سجانے کو تیار

بابر اعظم نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

بابر اعظم نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی شادی ورلڈ کپ2023 کے بعد نومبر میں متوقع تھی۔

انہی افواہوں میں بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہونے کا بھی ذکر تھا۔

بعد ازاں بابر اعظم کے منیجر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹوئٹر) پران کی شادی کی افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

babar azam

Wedding

pakistani crickter

rumors

azam siddiqui