ٹویٹ ڈیک استعمال کرنے کے لیے اب ادائیگی کرنی ہوگی
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ نام ٹوئٹر) نے ٹویٹ ڈیک کی سروس کو پیڈ کردیا، یعنی اسے استعمال کرنے کے لیے سبسکرپشن فیس دینا پڑے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکس کے دنیا بھر میں لا تعداد صارفین موجود ہیں ان میں سے ایک سوشل میڈیا کنسلٹنٹ Matt Navarra ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب وہ ٹویٹ ڈیک لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ”ایکس پریمیم“ (سبسکرپشن جو پہلے ٹویٹر بلیو تھا) اسے تکنیکی طور پر اب XPro کہا جاتا ہے۔
اس حوالے سے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ٹویٹ ڈیک کو استعمال نہیں کرسکتے، جب تک ہم اس کے لیے ادائیگی نہ کریں، کچھ لوگوں کا اندازہ ہے کہ یہ محض وقتی طور پر بھی ہوسکتا ہے۔
بدقسمتی سے اس بارے میں سب جانتے ہیں کہ جیسا کہ ایکس نے 3 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ ایکس پرو صرف سبسکرائبر کے لیے ہوگا۔ یہ تبدیلی 30 دنوں کے اندر ہوجائے گی لیکن کمپنی اپنی خود کی جانے والی ڈیڈ لائن بھول گئی۔
ایکس کے بانی ایلون مسک ایکس پریمیم کے تحت اس پلیٹ فارم کومزید بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ طویل پوسٹس، فارمیٹنگ، اشتہاراتی ریونیو شیئرنگ جیسے دیگر فیچرز کے ساتھ اس کو مزید دلکش بنایا جاسکے۔
ٹویٹ ڈیک کی بدولت ہی متعدد اکاؤنٹس کو ایک ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے متعدد صحافی، مارکیٹر اور دیگر افراد باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.