Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ فوجداری کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کریں گے
شائع 16 اگست 2023 01:00pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، 22 اگست کو درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست 22 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے اور رجسٹرار ہائیکورٹ نے کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے رہائی کی درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے۔ دونوں کیسز کی سماعت 22 اگست کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کریں گے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان نے 342 کا بیان ریکارڈ کرادیا

واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید کی سزا اور 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا ہے اور انہیں ’بدعنوانی‘ کا مرتکب قرار دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ کی لاہورسے گرفتاری عمل میں لائی گئی جہاں سے انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا، اور اب وہ وہاں پر قید ہیں۔

imran khan

pti chairman

tosha khana case

Tosha Khana Criminal Proceedings Case