جاپان میں ہوائی جہازوں پر مقبول کارٹون سج گئے
** انسٹاگرام پر رنگ برنگے ہوائی جہازوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس نےلوگوں کو حیران کررکھا ہے۔ مقبول جاپانی کارٹون سیریز ’Demon Slayer‘ کارٹون آرٹ سے مزین جہازوں کا عملہ بھی اسی تھیم میں ملبوس مسافروں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔**
یہ جیٹ طیارے آل نیپون ایئرویز (اے این اے) اور مانگا سیریز کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہیں۔
طیارے کی باڈی، یہاں تک کہ سیٹ کے کَوَر، گلاس تک ڈیمن سلیئر سیریز کے کرداروں سے متاثر ہے۔ جنہیں دیکھ کر مسافر اور خاص طور پربچے بہت خوش ہیں۔
ائر لائن نے کارٹوں آرٹ سے سجی ویڈیو کو انسٹاگرام پر otakuintokyo@ شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم نے ڈیمن سلیئر طیارہ سے ٹوکیو سے اوکیناوا اور ہوکائیڈو تک اڑان بھری۔
اے این اے اور ڈیمن سلیئر کے درمیان تعاون سے 3جہاز ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
لندن میں پندرہ لاکھ ڈالر کا سیٹ توجہ کا مرکز
پتھروں کی مدد سےکیا جانے والا حیران کن آرٹ
آرٹ میں تبدیل کیے گئے 20 دلچسپ کیک کی تصاویر
جاپان کے مختلف مقامات پر پرواز کا آغاز کرنے والے یہ طیارے بین القوامی پروازوں کے لیے نہیں استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.