Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیر اعلیٰ کے دو چار دن رہ گئے، انہیں جیل بھیج کر کیا کریں گے: عدالت
شائع 16 اگست 2023 12:30pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر اور اورنگی ٹاؤن متاثرین کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ،کمشنر کراچی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کل طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی طلبی کا معاملہ چیف سیکرٹری کی رپورٹ کے بعد دیکھیں گے، وزیر اعلیٰ کے دو چار دن رہ گئے ہیں، لہٰذا انہیں جیل بھیج کر کیا کریں گے۔

karachi

Supreme Court Karachi Registry

Syed Murad Ali Shah