Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 100 سے 200 روپے کا اضافہ کردیا
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 06:39pm

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کردیا گیا ہے اور ڈیزل کے نرخ بڑھنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے پر ورکنگ شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا، اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 17 روپے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اضافے کے بعد 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں

پاکستان ریلویز کا مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا اصولی فیصلہ

عید کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کردی گئی

سندھ حکومت کی زائد کرایہ وصول کرنیوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

دوسری جانب ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد اب ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، اور ریلویز ہیڈ کوارٹرز نے کرائے بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، اور نئے کرائے17 اگست سے نافذالعمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل خبر تھی کہ ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے پر ورکنگ شروع کردی ہے۔اور ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرین کے کرائے بڑھانے پڑیں گے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں اضافہ

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 100 سے 200 روپے کا اضافہ کردیا۔

کراچی سے لاڑکانہ کا کرایہ 1500 روپے جبکہ کراچی سے شکارپور کا کرایہ 1600 روپے ہوگیا۔

کراچی سے میہڑ کا کرایہ 100روپے اضافے سے 1400 روپے، کراچی سے نصیرآباد کا کرایہ 100 روپے اضافے کے بعد 1400 روپے جبکہ کراچی سے حیدرآباد کا کرایہ 100 روپے اضافے کے بعد 600 روپے جبکہ کراچی سے سیہون کا کرایہ 1100 سے 1200 روپے ہوگیا۔

ٹرانسپورٹر نے 3 سے 7 فیصد کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

ادھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں ٹرانسپورٹر نے 3 سے 7 فیصد کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹر نے 3 سے 7 فی صد کرایوں میں اضافے کے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو آگاہ کردیا۔

ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ انٹرسٹی بسوں کے کرایوں پر لاگو ہوگا جبکہ لوکل ٹرانسپورٹر کا بھی اسی ریشو سے کرایوں میں اضافہ کا امکان ہے۔

Pakistan Railways

Public Transport

inter city transport

train fares