Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافر کوچز کے ڈرائیورز کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

دوطرفہ ٹریفک بند ہونے سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں
شائع 16 اگست 2023 11:37am

ڈرائیوروں اور مسافروں کے سا تھ پولیس کی مبینہ تلخ کلامی پر ڈرائیور نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، جس کے باعث دو طرفہ ٹریفک معطل ہوگئی، جب کہ پولیس کا مؤقف ہے کہ مسافر بسوں میں چینی اسمگل کی جارہی تھی۔

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر کوچز کے ڈرائیورز نے پولیس کی مبینہ تلخ کلامی پر احتجاج شروع کردیا ہے، اور کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی ہے۔

ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث بلوچستان کو کراچی سے جوڑنے والی قومی شاہراہ دونوں اطراف سے بند ہوگئی ہے اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچز سمیت درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں، اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مسافر کوچز کے ڈرائیورز کا مؤقف ہے کہ پولیس نے بسوں کو روک کر ڈرائیوروں اور مسافروں کے سا تھ تلخ کلامی کی۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ مسافر کوچز میں چینی اسمگل کی جارہی تھی، تلاشی لینے پر ڈرائیورز نے شاہراہ بلاک کردی۔ اور شاہراہ کی بندش سے متعدد گاڑیاں اور سینکڑوں مسافر خواتین و بچے بزرگ شدید گرمی میں پھنس چکے ہیں۔

بلوچستان

protest

Quetta Karachi Highway