Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کی بے قدری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں آج کاروباری روز کے آغاز میں منفی رجحان
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 10:09am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا لین دین 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے سے 302 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 419 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 146 پر بند ہوا۔

ادھر فی تولہ سونا بھی 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز15 اگست کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 3 روپے 2 پیسے اضافے سے 291 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں مزید 3 روپے مہنگا ہونے سے ڈالر 303 روپے پر پہنچ گیاتھا۔

اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں دوسری بار 300 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینچ (پی ایس ایکس) میں بھی کاروباری روز کے آغاز میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے کا اضافہ

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت 290 روپے سے تجاوز کر گئی

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کمی کے بعد 48 ہزار 483 پوائنٹس پرآگیا تھا جو 15 اگست کو 48 ہزار 565 پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices