Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اریجیت سنگھ کے 3 مقبول ترین گانے اب آئمہ بیگ سے سُنیے

ٓگلوکارہ نے یہ 'میش اپ' خود پروڈیوس کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 12:41pm
تصویر: آئمہ بیگ/انسٹاگرام
تصویر: آئمہ بیگ/انسٹاگرام

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے مداحوں کو خوشگوارسرپرائز دیا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ، ’ہم نے کچھ پسندیدہ گانوں کا ایک چھوٹا سا اور خوبصورت کور بنایا ہے‘۔

آئمہ بیگ نے مزید لکھا، ’مجھے تینوں گانے بہت پسند ہیں اس لیے میں نے انہیں ریکارڈ کیا، مجھے امید ہے کہ آپ انہیں پسند کریں گے‘۔

انہوں نے اپنی سُریلی آواز میں ارجیت سنگھ کے تین مشہورگانے گائے ہیں۔


مزید پڑھیں:

ٹی وی شو میں تابش ہاشمی کی سب سے شرمناک حرکت کیا تھی، کامیڈین نے بتا دیا

آئمہ بیگ نے فیشن میگزین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

کہانی سنو کے پیچھے چُھپی آئمہ بیگ کی کہانی

آئمہ بیگ نے یوٹیوب چینل پر فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کا گانا ”تیرے حوالے“، فلم ”بھیڑیا“ کا مشہور گانا ”اپنا بنالے“ اور فلم ”کمانڈو 3“ کا ”انکھیاں مالا وانگا“ اپنی آواز میں کپموز کیا ہے۔

گلوکارہ کی آواز کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

کئی صارفین نے گلوکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال ر ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے میش اپ کو آئمہ بیگ نے خود پروڈیوس کیا ہے جبکہ میوزک پروڈکشن اور کمپوزیشن راحیل مرزا کی کاوش ہے۔

singer

Aima Baig

Arjit singh

cover song