Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

تھری ایم پی کے تحت بغیر اجازت نظر بندی کااختیار بحال

لاہو ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے عدالتی اجازت کی پابندی کا فیصلہ معطل کردیا
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 12:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے تھری ایم پی او نظر بندی کے خلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخصیت اور کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال ہوگیا ہے۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا جب کہ اپیل پر سماعت پر آئندہ سماعت ستمپر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ بغیر وجہ بتائے نظربندی آئین اور قانون اختیار دیتا ہے جسے معطل نہیں کیا جا سکتا۔

ڈپٹی کمشنر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو تو نظربندی کی افادیت بھی ختم ہوجاتی ہے، تھری ایم پی او کے تحت نظربندی اقدام مشروط کرنےکا سنگل بنچ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل لاہور ہائی کورٹ کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ اور پشاور نے بھی ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا تھا۔

rawalpindi

pti

Lahore High Court

3 MPO