Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، چیف جسٹس پاکستان

قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد معاملے پر کیا ہو سکتا ہے، چیف جسٹس کا وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ
شائع 16 اگست 2023 10:21am
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال۔ فوٹو — فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نئے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں این اے 131 لاہور دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ جی سر بلکل غیر موثر ہو چکی۔

بابر اعوان نے کہا کہ اجازت دیں تو معاملہ پر چئیرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے داماد کو الیکشن جتوانے کیلئے ہم سے سفارش کی تھی‘

سپریم کورٹ فیصلہ، ’پارلیمان کی حد میں بڑی حد تک مداخلت ہوئی‘

چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اس معاملے پر کیا ہو سکتا ہے، لہٰذا نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

pti

imran khan

Babar Awan

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

CHIEF JUSTICE OMAR ATA BANDIAL (CJP)