Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیس اسٹیشن پر پاکستان کا جشن آزادی منانے والے اماراتی خلاباز نے بھارتیوں کو بھی خوش کردیا

خلاباز نے 11 بھارتی زبانوں میں نمستے کے ساتھ لوگوں کو مبارکباد دی
شائع 16 اگست 2023 09:33am
فوٹو — ایکس/ فائل
فوٹو — ایکس/ فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلا باز سلطان النیادی نے گزشتہ روز خلا سے دہلی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارت کو اس کے 77 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

سلطان النیادی نے ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے 11 بھارتی زبانوں میں نمستے کے ساتھ لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

اماراتی خلاباز نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ دنیا بھر کے تمام بھارتیوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے یوم آزادی مبارک ہو، آپ کے ساتھ دارالحکومت نئی دہلی کی خلا سے تصویر شیئر کر رہے ہیں۔

2018 میں سلطاب النیادی کو حزا المنصوری کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے پہلے دو خلابازوں کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار ناسا کا رابطہ خلائی اسٹیشن سے منقطع

تاریخ میں پہلی بار ماں، بیٹی کی جوڑی خلا میں روانہ ہونے کیلئے تیار

رواں سال سلطان النیادی ایکسپیڈیشن 69 کے دوران خلائی واک کرنے والے پہلے عرب خلاباز بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ خلا باز سلطان النیادی نے خلا سے اسلام آباد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی۔

International Space Station

independence day

ٰIndia

Sultan Al Neyadi

UAE Astronaut