Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دُنیا پرآواز کا جادو چلانے والے نصرت فتح علی خان دلوں میں آج بھی زندہ

قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی آج 26ویں برسی ہے۔
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 01:24pm
تصویر: پاکستان ٹوڈے
تصویر: پاکستان ٹوڈے

شہنشاہِ قوال، استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 سال گزرگئے لیکن اُن کی بنائی لازوال دھنیں اور آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

پاکستان وبھارت میں یکساں مقبول نصرت فتح علی خان کی 26 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پرمداح ان کی یاد میں ٹویٹ اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

نصرت فتح علی خان 48 سال کی عمر میں 16 اگست 1997 کو لندن میں انتقال کر گئے تھے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر نصرت فتح علی خان کی گائی مقبول ترین قوالیوں کی ویڈیوز بھی شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ نصرت فتح علی خان نے اپنی شاندار آواز سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو مسحور کیا۔

حسین مطلوب نامی صارف نے ٹویٹ کی کہ ’ 26 سال گزر جانے کے باوجود ان کی آواز آج بھی سحر طاری کردیتی ہے’۔

مزید پڑھیں

نصرت فتح علی خان کے انتقال کے 24 سال بعد مزار کی تعمیر مکمل

بولی وڈ نے نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا ایک بار پھر برباد کردیا

نصرت فتح علی خان آج بھی دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں

لیجنڈٓری گلوکار 26 سلا گزر جانے کے باجود اپنی آوازاورموسیقی کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

singer

showbiz

شخصیات

Nusrat fateh ali khan