Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی وی شو میں تابش ہاشمی کی سب سے شرمناک حرکت کیا تھی، کامیڈین نے بتا دیا

'اس غلطی کی وجہ سے پوری قسط ضائع کرنی پڑی اور دوبارہ شوٹ کرنا پڑا'۔
شائع 16 اگست 2023 09:10am
تصویر: پی کے بی نیوز
تصویر: پی کے بی نیوز

اسٹینڈ اپ کامیڈی کا ہُنررکھنے والے تابش ہاشمی جہاں بہت سے لوگوں کے پسندیدہ ٹی وی میزبان ہیں وہیں بعض اوقات ذومعنی جملوں کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

یوٹیوب پر ’ٹو بی اونیسٹ‘ کے نام سے مقبول شو کی میزبانی کے بعد وہ ان دنوں نجی ٹی وی پر ’ہنسنا منع ہے‘ نامی شو کی میزبانی کررہے ہیں جس میں معروف شخصیات کا انٹرویوکیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ کو انٹرویو میں تابش ہاشمی نے ان شخصیات کے حوالے سے بات کی جن کا انٹرویو کرنا انہیں سب سے زیادہ پسند آیا۔

تابش کے مطابق انہیں منشاء پاشا اور احمد علی بٹ کا انٹرویو کر کے سب سے زیادہ مزہ آیا اور اُن کے انٹرویو پرمبنی دونوں شو ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔

مزید پڑھیں قانونی دھمکیاں یا کچھ اور؟ تابش ہاشمی کا شو احمد بٹ کو مل گیا

تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

کیا کنگنا رناوت ریئلٹی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی؟

انہوں نے ایک شو کے دوران کی گئی شرمناک غلطی کے بارے میں بھی بات کی۔

تاہش ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک پورے شو کی میزبانی کی جب کہ اس دوران ان کی پینٹ کی زپ نیچے تھی اور انہیں اس کا احساس نہیں ہوا۔

ایڈیٹنگ ٹیم نے بعد میں اسے دیکھا اور اس غلطی کی وجہ سے پوری قسط ضائع کرنی پڑی اور دوبارہ شوٹ کرنا پڑا۔

entertainment

showbiz

شخصیات

Tabish Hashmi