Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منصب سنبھالتے ہی نگراں وزیراعظم کا بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر فوکس

انوار الحق کاکڑ کو مختلف وزارتوں کے اہم امور پر بریفنگ دی گئی
شائع 15 اگست 2023 06:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سڑکوں کی تعمیر اور نگرانی کے کردار کو سراہتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں

نگران وزیراعظم کے بعد نگران کابینہ کے لیے نام سامنے آگئے

انوار الحق کاکڑ سے قبل پاکستان میں کون کون نگراں وزیرِ اعظم رہا

نگراں وزیراعظم کی تقرری کیسے کی جاتی ہے

وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو کوئٹہ سکھر ہائی وے پر پنجرا پُل اور کوئٹہ ژوب شاہرہ پر سوار پُل پر جاری کام پر پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجرا پُل جو گزشتہ برس سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا، اس کی تعمیر نو پر کام آئندہ ماہ سے شروع کر دیا جائے گا، گزشتہ برس سیلاب کے بعد پُل سے گزنے والی ٹریفک کے لیے کازوے بنا دیا گیا تھا جس سے ٹریفک میں خلل کو دور کر دیا گیا۔

نگراں وزیرِاعظم نے پُل کی تعمیر کے لیے درکار وقت میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پنجرا پُل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 118 کلومیٹر طویل کوئٹہ دھادر روڈ اور 188 کلومیٹر طویل دھادر جیکب آباد روڈ کی ازسر نو تعمیر و بحالی بھی کی جائے گی جس سے نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ ٹریفک کا رش بھی کم ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوار پُل کی ازسر نو تعمیر پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا جس میں درکار مدت کا تخمینہ 6 ماہ لگایا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے، ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اسلام آباد

Caretaker prime minister

care taker cm kpk

CARETAKER GOVT

anwar ul haq kakar

Development projects of Balochistan