Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار فیروز خان بہت جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے

اداکار نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا ہے۔
شائع 15 اگست 2023 06:15pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مشہورپاکستانی اداکارفیروز خان کی جانب سے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کا علان کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنے چاہنے والوں کیلئے فیروز خان نے جاری ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ جلد ہی ٹیلی ویژن پر نئے ڈراموں میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت ڈرامے کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہیں۔

تاہم فیروز خان نے اپنے اور اداکارہ نجیبہ خان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ ویوز کیلئے فضول باتیں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

نجیبہ فیض کی اپنے اور فیروز خان کے تعلق پر افواہوں کی وضاحت

فیروز خان کا شرمین عبید چنائے کو معاف کرنے کا اعلان

فیروز خان کی عدالت میں بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی

فیروز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افراد نہ خود جیتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو جینے دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ پر حال ہی میں ایک ساتھ ہائیکنگ کرتے ہوئے وائرل تصاویرپر تبصرے کئے گئے تھے۔

تاہم بعد میں اداکار نے ان دعوؤں کی تردید کر دی تھی۔

Feroze Khan

Pakistani Actor

drama

lifestyle