Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، الیکشن کمیشن کی ہدایت

وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد
شائع 15 اگست 2023 06:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریر کردہ ایک خط میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اسمبلی تحلیل ہوچکی ہیں، الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف، بروقت انتخابات یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

چھیاسی سرکاری گاڑیوں والا امیر ترین، اور ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیوں والا کشکول بردار پاکستان

وزیراعظم کا مزید مہنگائی کا اشارہ، سرکاری مراعات ختم کرنے کا اعلان

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے، ہرسیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈدی جائے، نگراں حکومتیں انتخابات کے لیے معاونت یقینی بنائیں، پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی اور وفاق اور صوبوں میں ترقیاتی اسکیمز پر بھی پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

ECP

اسلام آباد

Political Parties

Election Commission of Pakistan (ECP)