Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی حلقہ بندیاں کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے
شائع 15 اگست 2023 05:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا، چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کروانے کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں

مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہونے سے وفاق کیلئے سنگین نتائج ہوں گے، رضا ربانی

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیاں شروع کردی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل 11 بجے ہو گا۔

اجلاس میں ممبران، سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں قانونی ٹیم حلقہ بندیوں کے حوالے سے کمیشن کو بریف کرے گی۔

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

DIGITAL CENSUS 2023

Constituencies