Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلح شخص کی پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں اور 3 جوان بیٹے قتل

فریقین میں مکان کی فروخت کے معاملے پر ہونے والی زبانی تکرار خونی تصادم میں تبدیل
شائع 15 اگست 2023 05:22pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

مردان کے نواحی علاقہ رشید آباد مایار میں مکان کے فروخت کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، واقعہ میں ماں اور تین بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پانچ مرلے کے مکان کی فروخت کے دوران مالک مکان اور پڑوسیوں کے درمیان زبانی تکرار سے شروع ہونے والی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم فواد نے پڑوسی کے گھر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں :

پشاور میں صحافی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بھائی زخمی

پشاور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

فائرنگ کے نتیجے میں مالک مکان کی زوجہ رحیم گل اور اس کے تین جوان بیٹے عثمان، نعمان اور عرفان جان کی بازی ہار گئے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ریسکیو کی ٹیموں نے لاشوں کو ایم ایم سی اسپتال مردان منتقل کیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

firing

Mardan

KPK Police

KP Law and Order Situation