Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیشا پٹانی کا ہدایتکاری کی طرف پہلا قدم

اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2015 میں تیلگو فلم "لوفر" سے کیا تھا۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 05:26pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی اب اداکاری کے بعد ڈائریکشن کی طرف بھی قدم بڑھارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی اپنی پہلی میوزک ویڈیو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ڈائریکشن میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔

دیشا پٹانی نے میوزک ویڈیو“کیوں کرو فکر“ میں اداکاری کے علاوہ بطورِ ڈائریکٹررڈیبیوکیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے کہا کہ جن چیزوں کو آپ کنٹرول نہیں کر سکتے ان کو چھوڑکر آپ آزاد ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارت نے شہریت دے دی

سچن کو ’ لپو اور جھینگر’ کہنے والی خاتون کو سیما کی جانب سے کارروائی کی دھمکی

بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کردی

اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں میوزک ویڈیوکا ٹائٹل شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کو کل یعنی16 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دیشا پٹانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2015 میں تیلگو فلم ”لوفر“ سے کیا تھا اور وہ اپنی شاندار رقص کی صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

lifestyle

Indian actors

director

music video