تمغہ امتیازحاصل کرنے والے معروف گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف اور نوجوان گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے۔
“ کدی آ مل سانول یار وے “ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے۔
اسد عباس گزشتہ 7 سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، اور حالیہ دنوں میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے تھے۔ گلوکار کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات اسد عباس کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے وہ کومے میں چلے گئے تھے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گلوکار اسد عباس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2021 میں نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا، جب کہ مرحوم کے بھائی علی عباس اور کزن امانت علی بھی پاکستان کے مشہور فوک گلوکار ہیں۔
اسد عباس نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 6 میں فریحہ پرویز کے مدمقابل گانے ’ماہی گل‘ کے لیے نظر آئے جوکہ ’راگ ملہار‘ پر مبنی ایک لوک گانا ہے،یہ گانا سیزن کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے گانوں میں شامل تھا اور یہ بہت سے بین الاقوامی فنکاروں کی میزبانی کرنے والا پہلا گانا تھا
Comments are closed on this story.