Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

گھر کے کچن میں ہمیشہ موجود کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

یہ وٹامنز، فائبر، امائینو ایسڈز، پروٹین اور فیٹی ایسڈز سمیت متعدد غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 06:13pm
تصویر: فائل فوتو
تصویر: فائل فوتو

کہا جاتا ہے کہ کلونجی یا سیاہ بیج غذائی اجزاء کا ایک پاورہاؤس ہے جو آپ کو متعدد بیماریوں سے بچاؤ میں مدد کرسکتا ہے۔

”نگیلا سیڈز“ کے نام سے بھی مشہور کلونجی نہ صرف پکوانوں میں خوشبو لاتی ہے بلکہ انہیں ذائقہ دار بھی بناتی ہے۔

یہ وٹامنز، فائبر، امائینو ایسڈز، پروٹین اور فیٹی ایسڈز سمیت متعدد غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔

ذیل میں کلونجی کے کچھ اہم صحت کے فوائد ہیں جو آپ کیلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

جلدی مسائل کے لیے

مون سون میں جلد کے مسائل ہونا عام ہے، لیکن کلونجی یا سیاہ بیج آپ کو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی مائکروبیل، اینٹی وائرل، اینٹی فنگل اور اینٹی پیراسائٹک خصوصیات موجود ہیں جو آپ کو جلد کے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

عمر رسیدہ افراد اپنی نفسیاتی صحت کی حفاظت کیسے کرسکتے ہیں؟

ذاتی صحت صفائی کی وہ 7 اشیا جو آپ کی شخصیت نکھار دیں گی

فوراً نیند کی وادیوں میں پہنچانے والے چار مصالحے

وزن کم کرنے کے لیے

وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ اپنی غذا میں صحت مند کھانوں کو شامل کرنا ہے۔

کلونجی بھی اپنے کھانوں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ کلونجی میں فعال اجزاء ہوتے ہیں جو چربی کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

اس میں اینٹی آکسائیڈنٹس اور اینٹی سوزش ایجنٹ بھی شامل ہیں جو وزن میں کمی میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

تھائی رائیڈ کے لیے

تھائیرائیڈ ایک اینڈوکرائن گلینڈ ہے جو ہارمونز بناتا ہے اور جاری کرتا ہے، جو میٹابولزم کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ہائپوتھائیرائیڈزم یا ہائپرتھائیرائڈزم کا باعث بنتا ہے۔ مطالعات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سیاہ بیج کھانے سے ٹی ایس ایچ اور تھائیرائیڈ اینٹی باڈیز کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کولیسٹرول کے لیے

ہائی کولیسٹرول ایک عام مسئلہ ہے جو صحت کے مسائل جیسے دل کا دورہ، ہائی بلڈ پریشر، گردے کی بیماریوں اور بہت سے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے کے لئے ایک صحت مند غذا کلیدی ہے۔

کلونجی آپ کے ایل ڈی ایل (خراب) اور ایچ ڈی ایل (اچھے) کولیسٹرول کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

بلڈ شوگر لیول کے لیے

برٹش جرنل آف فارماسیوٹیکل ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ان سیاہ بیجوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ کے بلڈ شوگر لیول کو منظم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

معدے کے مسائل کے لیے

اگر آپ معدے کے مسائل میں مبتلا ہیں تو سیاہ بیج آپ کا علاج کر سکتے ہیں۔

اس میں ایسی خصوصیات شامل ہیں جو ہسٹامن کے اخراج کو روکتی ہیں اور معدے کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں.

صحت

Women

health benefits

black seeds