Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے گئی سیما کی بھارتی خاتون کو دھمکیاں

سیماکے وکیل اے کے سنگھ نے پڑوسن کو انتباہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 06:18pm
تصویر: اوپ انڈیا ڈاٹ کام
تصویر: اوپ انڈیا ڈاٹ کام

آن لائن گیم پب جی پر محبت کے بعد 4 بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما نے سچ کو’ لپو اورجھینگرسا’ کہنے والی پڑوسن کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر کا آن لائن بوائے فرینڈ سچن سے ملنے کے لیے نیپال پہنچنا اور پھرغیرقانونی طور پربھارت میں داخلے اوراس کے بعد کی کہانی بھارتی میڈیا پر کئی ہفتوں سے راج کررہی ہے۔

گزشتہ دنوں اس کہانی میں ایک ٹوئسٹ آیا تھا جب ایک بھارتی خاتون نے سچن کو القابات سے نوازا۔ جس پر پورے بھارت میں گانے بھی بنائے جارہے ہیں وہ ہے، ’لپو سا سچن‘ اور ’جھینگر کا لڑکا‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سچن کوان القابات سے نوازنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اپنی پڑرسن ہیں، جنہوں نے بھارتی میڈیا کو حیرانگی سے کہا تھا کہ سچن جھینگرجیسا تو ہے ، سیما کو نجانے اس میں ایسا کیا نظر آیا جو وہ سرحد پار آگئی۔

دیکھا جائے تو سیما حیدربھارتی میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں لیکن سچن حقیقتاً پس منظر میں رہتے ہیں اور میڈیا کے سامنے بھی سچن کے بجائے سیما ہی بولتی ہیں۔

پڑوس میں رہنے والی یوپی کی خواتین نے اس عجیب و غریب محبت کی کہانی پر اپنی ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

جیسے ہی رد عمل آہستہ آہستہ وائرل ہونا شروع ہوا ،ایک ٹوئٹر صارف نے تمام ویڈیوز جمع کیں اور انہیں ایک ساتھ پوسٹ کیا۔

’لپو سا سچن‘ اتنا وائرل ہواکہ ’رسوڈے میں کون تھا‘ کو امرکرنے والے میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے ایک قدم آگے بڑھ کرایک گانا تیار کرلیا جسے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں بےحد پزیرائی ملی۔

و پاک بھارت عوام نے بھی بہت سراہا.

مزید پڑھیں

را افسر بننے سے پہلے بھارتیوں کا سیما کیلئے ’لپو سا سچن، جھینگر سا لڑکا‘ کا تحفہ

’لپّو سچن‘ پر گانے نے سوشل میڈیا تہس نہس کردیا

یقین کرنے والے جان لیں، ’یہ سیما حیدر نہیں ہیں

اب بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے سچن کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والی پڑوسن کی شناخت متھی لیش بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

متھی لیش بھٹی کو سیما کے وکیل اے کے سنگھ کی جانب سے قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

Indian Media

entertainment

Love Story

Seema Haider