Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز آج سے ہوگا
شائع 15 اگست 2023 02:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایشیاء کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی میزبانی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کردیا گیا تھا، پی سی بی ایونٹ میں 4 میچز کی میزبانی کرے گا۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میچز کے لئے ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوکر 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگا جب کہ میچ کا مہنگا ترین ٹکٹ وی وی آئی پیز کے لئے 10 ہزار روپے میں بُک ہوگا۔

اب سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ کے 9 میچز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز آج سے کردیا جائے گا۔

ان 9 میچز میں پاک مبقاملہ بھی شامل ہے جس کے ٹکٹس کی قیمتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جب کہ وی وی آئی پیز ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ویرات کوہلی نے بابراعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

مصباح الحق کی پی سی بی میں ایک بار پھر انٹری، اہم عہدہ مل گی

اس کے علاوہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023