Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا

پنجاب پولیس نے بھی حسان نیازی کی گرفتاری مانگ لی، محکمہ داخلہ کو چٹھی ارسال
شائع 15 اگست 2023 01:37pm

چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا ہے، جب کہ پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ملزم جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کو لاہور لانے کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو چٹھی ارسال کردی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گزشتہ روز ایبٹ اباد سے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ایبٹ آباد پولیس نے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کو لاہورلانے کیلئے کوئٹہ کے محکمہ داخلہ کو چٹھی ارسال کردی گئی ہے، قانونی پراسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لینے جائے گی۔

حسان نیازی کی گرفتاری کی خبریں اتوار کی شب ایک بجے کے قریب تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ذریعے سامنے آئیں۔ لاہور سے آج نیوز کے نمائندے ریاض احمد کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ حسان نیازی ایک فیکٹری میں روپوش تھے۔ تاہم سرکاری سطح پر گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ بلوچستان کی حسان نیازی کو پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت

تحریک انصاف رہنما حسان نیازی ایبٹ آباد سے گرفتار، حکام کا تصدیق سے گریز

حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی بغاوت کا پرچہ کٹ گیا

حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، جو تحریک انصاف کے مخالف ہیں، نے ڈھائی بجے کے قریب ٹوئٹ پر لکھا کہ ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

pti

imran khan

Hassan Niazi

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party