Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کم عمری کی شادیوں کے تلخ حقائق اجاگر کرتا ’مائے ری‘ خواتین میں مقبول کیوں

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں عینا آصف کے ساتھ نئے اداکار ثمر جعفری ہیں۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 04:58pm
تصویر: فوشیہ میگزین/ویب سائٹ
تصویر: فوشیہ میگزین/ویب سائٹ

ڈرامہ سیریل ’مائے ری‘ اپنی منفرد اور دلچسپ اسکرپٹ کی وجہ سے شائقین خصوصاً خواتین میں مقبول ہورہا ہے۔

 مرکزی کردار آف اسکرین تصاویر بنواتے ہوئے
مرکزی کردار آف اسکرین تصاویر بنواتے ہوئے

اس ڈرامے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے کی مرکزی کردارعینا آصف ایک باصلاحیت اسٹار ہیں جو کم عمری سے ہی ڈراموں میں اداکاری کر رہی ہیں۔

ڈرامے میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق بعض خوفناک حقائق کو شاندار طریقے سے دیکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہاج علی اور عائزہ خان کے رومانوی ڈرامہ ’میں‘ کا ٹیزر جاری

پاکستانی ڈرامہ کے زیادہ تر مناظر بھارتی ڈرامے کی کاپی نکلے

اداکارعرفان خان کے بیٹے بھی پاکستانی ڈرامے کے مداح نکلے

اس کہانی کے ذریعے جوانی میں مجبور بچوں کو درپیش ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے جنہیں ایک ایسی حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے وہ تیار نہیں ہوتے۔

ڈرامے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کے لئے کم عمری کی شادی کے بارے میں تسلیم شدہ عقائد پر سوال اٹھانا ہے۔

ڈراموں میں اس طرح کے مسائل منظرِعام پرلانا تعمیری معاشرے کا آغاز ہے۔

عینا آصف کے ساتھ مرکزی کاسٹ میں ثمرجعفری شامل ہیں جن کا یہ ڈیبیو ڈرامہ ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ہانیہ احمد، ماریہ واسطی، ریما احمد، سعد ضمیر فریدی، ساجدہ سید، پارس مسرور، آمنہ ملک، دیا مغل، عثمان مظہر، فہیم عثمان، ثمینہ نذیر اور بسمہ بابر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عینا آصف نے اس سے قبل مشہور ڈرامہ ”بےبی باجی“ میں اداکاری کی ہے۔

drama

lifestyle

mayi ri

child marriages