رضوانہ کے زخموں کی بھرائی کا عمل ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گا، میڈیکل بورڈ
لاہور: جنرل اسپتال لاہور میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا علاج جاری ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کے سیشنز جاری ہیں، اس دوران سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی جارہی ہیں۔
میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کے سیشنز ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے جب کہ متاثرہ بچی کی پٹیاں 24 سے 48 گھنٹے بعد تبدیل کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ تک رضوانہ کے زخموں کی بھرائی کا عمل جاری رہےگا اور بچی کی پلاسٹک سرجری کی رپورٹ نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پیش بھی کی جائے گی۔
گزشتہ دنوں لاہور کے جنرل جنرل اسپتال کی انتطامیہ نے بیان جاری کیا تھا کہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
رضوانہ کی جلد پلاسٹک سرجری کی جائے گی، نگراں صوبائی وزیر صحت
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رضوانہ کو زیادہ حرکت سے ابھی منع کیا گیا ہے، اسے ڈریسنگ کی وجہ سے صرف بٹھایا جاتا ہے، سرجنز کی ٹیم بچی کی 8 ڈریسنگز کرسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.