Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی بلوں میں انکم ٹیکس سمیت بھاری ٹیکس وصولی پر نیپرا کا نوٹس

بجلی صارفین سے کتنے ٹیکسز وصول کئے جارہے اسکی تفصیلات جمع کروائی جائیں، نیپرا
شائع 15 اگست 2023 02:54pm

بجلی بلوں میں انکم ٹیکس سمیت بھاری ٹیکسز کی وصولیوں پر نیپرا نے نوٹس لیتے ہوئے جائزہ سیشن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لی جائے گی، نیپرا نے ٹیکسز کی تصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

نیپرا میں سماعت کے دوران صارفین کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی وصولیوں سے متعلق معاملہ اٹھایا گیا، جس پر نیپرا نے نوٹس لے لیا۔

سماعت میں موجود پاور ڈویژن حکام نے مؤقف پیش کیا کہ پاور ڈویژن خود کوئی ٹیکس وصول نہیں کرتا، ٹیکسز وزارت خزانہ ایف بی آر وصول کرتا ہے، بہتر ہے اس معاملے پر وزارت خزانہ یا ایف بی آر کو بلا لیا جائے۔

پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ بجلی صارفین سے قوانین کے تحت ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، کس صارف سے کتنا انکم ٹیکس وصول کرنا ہے وہ انکم ٹیکس لاء میں درج ہے۔

نیپرا نے حکم دیا کہ بجلی صارفین سے کتنے ٹیکسز وصول کئے جارہے اسکی تفصیلات جمع کروائی جائیں، اتھارٹی معاملہ پر الگ سے سیشن رکھے گی تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنا جائے گا۔ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لی جائے گی۔ نیپرا سیشن سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو نوٹس جاری کرے گا۔

nepra

WAPDA