Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں گلمپس آف پاکستان تھیم کے ساتھ اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ شو کا انعقاد

کسی طالبہ نے قائداعظم ریزیڈینسی تو کسی نے سی پیک کا ماڈل بنایا
شائع 15 اگست 2023 01:02pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کوئٹہ کے سرکاری اسکول میں گلمپس آف پاکستان تھیم کے ساتھ اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچستان کے نوجوانوں کو یوم آزادی کے اصل مقصد سے روشناس کروانے کے لیے تعلیمی اداروں میں تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اسی حوالے سے کوئٹہ کے سرکاری اسکول میں اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ شو منعقد کیا گیا۔

شو کی تھیم گلمپس آف پاکستان تھی جس میں پاکستان کے ماضی سے مستقبل تک کے ماڈلز تیار کیے گئے تھے، کسی نے قائداعظم ریزیڈینسی تو کسی نے سی پیک کا ماڈل بنایا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ کتابی تعلیم سے زیادہ پریکٹیکل ورک طالبات کے زہن پر ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سر گرمیاں طالبات کے لئے ملک کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور ملک کے لیے خدمات انجام دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

بلوچستان

quetta

Independence Day of Pakistan