Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی دیول کی غریب مداح خواتین سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے انداز کو کامیابی کا نشہ قراردیا
شائع 15 اگست 2023 03:13pm
تصویر: فری پریس جرنل
تصویر: فری پریس جرنل

بھارتی اداکار سنی دیول سے ’غدر ٹو‘ کی کامیابی سنبھالے نہیں سنبھل رہی ، جہاں فلم کروڑوں کا بزنس کر رہی ہے وہیں دوسری جانب سنی دیول کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں مداح خواتین سے روکھا اور نامناسب رویہ اپناتے دکھایا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکا گزشتہ شب باندرہ کے کلینک کے باہر نظر آئے، جہاں خواتین نے ان کے ساتھ سیلفی لینے اور بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے روکھے پھیکے انداز میں منہ پر انگلی رکھ کر انہیں خاموش رہنے کا کہا۔

ویڈیو میں غریب خواتین کو ان کی گاڑی کے اردگرد بھی جمع ہوکرتعریفیں کرتے سُنا جاسکتا ہے تاہم اداکار نے انہیں مکمل طور پر نظرانداز کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔

وڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سنی دیول کے اس عمل پر غم و غصے کا اظہار کیا

اس سے قبل سنی دیول کی ایک اور وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ائر پورٹ پرمداح کے ساتھ سیلفی کےلیے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضع رہے سنی دیول نے اپنے فلمی کریئر میں بہت کم کامیاب فلمیں بالی ووڈ انڈسٹری کو دی ہیں ، جن میں ’غدر‘ اور اسی کا سیکول ’غدر ٹو‘ سر فہرست ہیں۔

مزید پڑھیں

سنی دیول سیما حیدر اور انجو کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان اور بھارت کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، سنی دیول

شاہ رخ کے بعد سنی دیول کے بیٹے کے بھی اصل رنگ سامنے آگئے

انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ غدر ٹو’ نے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر 134.88 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

Bollywood

entertainment

showbiz celebrities

sunny deol