Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد سر پر سہرا سجانے کو تیار

کرکٹر کے چاہنے والےان کی ذاتی زندگی پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 01:08pm
تصویر: بزنس ریکارڈر/ویب سائٹ
تصویر: بزنس ریکارڈر/ویب سائٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کے دولہا بننے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں ۔ کئی مداحوں کا دعویٰ ہے کہ بابرورلڈ کپ کے بعد سرپر سہرا سجانے والے ہیں۔

بابراعظم اپنی شاندار بیٹنگ اور کپتانی کی صلاحیتوں کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔

ْ

کرکٹرمداح اورفالوورز بابر کی ذاتی زندگی پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان کرکٹ چھوڑنے والے ہیں؟

بابر اعظم نے مسجد نبوی اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

بابر اعظم نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز نے بابراعظم کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شادی کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم تفصیلات ابھی تک پوشیدہ رکھی گئی ہیں۔

فی الحال بابراعظم کی جانب سے ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

کرکٹ شائقین ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی کارکردگی اور پھر بابر اعظم کی شادی کی صورت میں جشن منانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس افواہ نے سوشل میڈیا کو گرما دیا ہے۔

کئی صارفین نے بابر اعظم کا اپنی شادی کی افواہ پر متوقع ردعمل بھی دیا ہے

بابر اعظم کی شادی کس سے ہورہی ہے؟

بابر کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 میں خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا زاد سے طے ہوگیا ہے اور بیٹر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

قومی کرکٹر کے اس رشتے سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی علم ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب بھی رواں برس ورلڈکپ کے بعد ہوگی جس کی تصدیق شاہد آفریدی نے خود کی ہے۔

شاہین کا نکاح رواں برس فروری میں انشا سے ہوا تھا۔

babar azam

Wedding

pakistani crickter

world cup 2023